ساہیوال،ڈاکٹر فرح مسعود کمشنر ،زمان وٹو ڈی ساہیوال تعینات

ساہیوال(ایس این این) حکومت پنجاب نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر تبادلے کیے ہیں. اس ضمن میں ساہیوال کے کمشنر علی بہادر قاضی اورڈپٹی کمشنر شوکت کھچی کوبھی تبدیل کر دیا گیا.یہاں دلچسپ امر ہے کہ دونوں کی جگہ خواتین ڈاکٹر فرح مسعود اور سائرہ عمر کو تعینات کیا گیا تھا. تاہم بعد ازاں محمد زمان وٹو کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کیا گیا ہے.ساہیوال کی نئی کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود ہوں گی جو لیبر ڈپارٹمنٹ میں ذمہ داری انجام دے رہی تھیں. جبکہ محمد زمان وٹو ساہیوال کے نئے ڈپٹی کمشنر ہوں‌گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں