بھٹو نگر، واٹرپائپ کی تنصیب سے گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ساہیوال (ایس این این ) بھٹو نگر پینے کے صاف پانی کیلئے نئے پائپ ڈالنے سے گلیاں ٹوٹ پھوٹ کاشکار‘گلیوں میں مٹی پھیلنے سے صفائی کی صورتحال خراب ہونے لگی‘ گلیاں دوبارہ پختہ کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بھٹونگرکی گلیوں میں پینے کے صاف پانی کے پائپ بوسیدہ ہوچکے تھے جس کے باعث دوبارہ پائپ ڈالے گئے ہیں۔پائپ تو ڈال دیئے گئے ہیں مگر گلیوں سے اکھاڑی گئی مٹی سے گلیاں بھری پڑی ہیں جس کے باعث صفائی کی صورتحال بھی خراب ہو گئی اورمٹی اڑ کر گھروں میں داخل ہونے سے علاقہ مکین شدید پریشانی کاشکار ہیں۔ مکینوں کا کہناہے بارش سے ساری مٹی گلیوں میں بہہ جاتی ہے اور گلیاں کیچڑ سے بھر جاتی ہیں جس سے انہیں گزر نے میں بھی دشواری ہے۔ انہوں نے کمشنر‘ڈپٹی کمشنراور میئر ساہیوال سے گلیوں کو دوبارہ پختہ کرنے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں