ساہیوال، مئیر کی ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ساہیوال (ایس این این )میئر ساہیوال اسد علی خان بلوچ نے میونسپل آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ میونسپل کے جاری شدہ ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ دیں اور 30جون سے قبل جاری شدہ ترقیاتی کاموں کو ہرحالت میں مکمل کریں۔ میونسپل آفیسر شعبہ انفراسٹرکچر اور سب انجینئرز جاری ترقیاتی کاموں کا خود معائنہ کریں اورمٹیریل کے معیار کو چیک کریں غیر معیاری مٹیریل ہونے پر ٹھیکیدار کے خلاف رپورٹ کریں۔ وہ یہاں میونسپل کارپوریشن میں میونسپل آفیسرز کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے سب انجینئرز کوہدایت کی کہ مٹیریل کے معیارپرہرگز سمجھوتہ نہ کریں معیاری کام کرائیں اورپہلے سے جاری شدہ ترقیاتی کاموں کوجلدازجلد مکمل کیاجائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ جاری ترقیاتی کاموں میں افسران کی طرف سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور شکایت کی صورت میں سخت ایکشن لیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں