ساہیوال، 25 جولائی شیر کی جیت کا دن ہے: پیر عمران شاہ

ساہیوال (ایس این این )سابق ایم این اے و رہنما مسلم لیگ ن پیرسید عمران احمدشاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایک بار پھر دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔عوام سے مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2013میں جو وعدے کئے تھے ان کو سو فیصد پوراکیا ہے۔نواز شریف کی لڑائی اقتدار حاصل کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ ووٹ کی عزت کیلئے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن میاں نواز شریف کی قیادت پر متحد ہے اور 25جولائی کو ہر طرف شیر کی دھاڑ ہو گی۔انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا ہر دور ترقی و خوشحالی کے مشن پر گامزن رہا ہے اور ہماری جماعت نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے پاس عوام کو دکھانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے اور وہ صرف اور صرف تنقید کرنا جانتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ نواز شریف سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور ان کے نامزدامیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں