ساہیوال میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

ساہیوال (ایس این این ) ڈکیتی کی 4مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 3موٹرسائیکلیں‘نقدی اور موبائل فون لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات 87/6-Rمیں رات کے وقت ہوئی یہاں ریاض احمد پاک ایونیو کالونی سے واپس گھر موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل نمبری 1994/SLL ونقدی مالیتی40ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ دوسری واردات ویو ہوٹل کے قریب ہوئی یہاں فارو ق عامر فلنگ اسٹیشن سے کیش لیکر موٹرسائیکل پر دن کے وقت بنک جارہاتھا کہ جھال روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب اشرف وغیرہ2ملزما ن نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی 3لاکھ 7ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ تیسری واردات ہڑپہ میوزیم کے قریب رات کے وقت ہوئی یہاں سمیع اللہ قصبہ ہڑپہ سے اپنے گاؤں 103/7-Rجارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل نمبری 3086/FDMمالیتی 30ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔چوتھی واردات کرم بلوچ میں رات کے وقت ہوئی یہاں ساجد محمود اڈا نورشاہ سے دوکان کریانہ بند کرکے واپس موٹرسائیکل پر گھرجا رہاتھا کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل نمبری8337/SL‘موبائل فون اور نقدی کل مالیتی 91ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں