ساہیوال، 187 نائن ایل میں 5 بچوں کے باپ کی خود کشی

ساہیوال (ایس این این ) گھریلوجھگڑے کے بعددلبرداشتہ ہوکر 5بچوں کے باپ نے زہرکھاکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 187/9-L میں طفیل نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر زہرکھاکرخودکشی کرلی جسے فوری طورپر انتہائی نازک حالت میں ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر زندگی اورموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑگیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ طفیل کااپنے بھائی اسلم کے ساتھ اکثرجھگڑا رہتاتھا گذشتہ روز بھی جھگڑاہوا اورطفیل نے دلبرداشتہ ہوکر زہرکھاکرخودکشی کرلی۔ متوفی پانچ بچوں کاباپ بتایاجاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں