ساہیوال، رشوت لینے والے پٹواری کے خلاف مقدمہ

ساہیوال(ایس این این ) انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے محکمہ مال 131/9Lکے پٹواری محمد فاروق کے خلاف 45ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ملزم پٹواری نے چک 131/9Lکے کسان لیا قت کے وراثتی انتقال کیلئے 45ہزار روپے رشوت لی اور جعلی اندراج کئے جس پر انکوائری کے بعد ڈائریکٹر کے حکم پر مقدمہ 161ت پ اور 5.2/47پی سی اے درج کر لیا گیا ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں