ساہیوال بورڈ‌میٹرک کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا

ساہیوال(ایس این این )پنجاب بھر میں میٹرک سالانہ امتحان2018ءکے نتائج کا اعلان 24جولائی کو کیا جائے گا۔ اس حوالے سےتعلیمی بورڈ ساہیوال 24جولائی کی صبح 10بجےایک تقریب میں نتائج کا اعلان کرےگا۔تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات ‘ ان کے والدین اور اسکولز سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ تقریب میں پو زیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو انعامات دئیے جائیں گے ۔حکام کے مطابق پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کے ناموں کااعلان 23جولائی کو شام 6بجے کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کے پیش نظر نتائج کے اعلان میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے. اساتذہ کی الیکشن ڈیوٹیز کے پیش نظر نتائج اگست کے پہلے ہفتے کو کیا جاسکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں