ساہیوال، کسانوں سے فراڈ‌کرنے والے کی ضمانت منظور

ساہیوال(ایس این این ) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ ساہیوال تجمل حسین کے حکم پر 12کروڑ روپے کسانوں کے فراڈ کیس کے گرفتار ملزم محمد خاں سکھیرا کی ضمانت کی در خواست ،منظور کر لی اور ملزم کی پچاس ،پچاس ہزار روپے کے ضمانت نامے تمام مقدمات میں جمع کرانے پر رہائی کاحکم دے دیا۔پولیس نور شاہ نے نور شاہ کے دو سو سے زائد کسانوں سے مونجی،چاول مالیت بارہ کروڑ روپے کا فراڈ کر کے فرار ہو نے میں تین ملزموں محمد خاں سکھیرا،افراہیم سکھیرا اور اسماعیل سکھیرا کے خلاف 31مقدمات درج کئے تھے اور ایک ملزم محمد خاں سکھیرا اورا سماعیل سکھیرا ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے ۔جو بیرون ملک فرار کا ڈرامہ رچا کر مفرور ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں