پی پی 202 ، پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملک نعمان لنگڑیال کو دے دیا گیا

چیچہ وطنی(اویس سکندر سے) چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی 202 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ سعید گجر سے واپس لے کر ملک نعمان لنگڑیال کو دے دیا گیا۔قبل ازیں پارٹی قیادت نے ملک نعمان لنگڑیال کو ٹکٹ جاری نہ کیا تھا جس پر ملک نعمان لنگڑیال نے این اے 149اور پی پی 202 سے بیک وقت ایم این اے اور ایم پی اے کا الیکشن آزادانہ حیثیت سے لڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس ضمن میں ملک نعمان لنگڑیال اور رائے حسن نواز کے مابین جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر مذاکرات بھی ہوئے تھے۔ ملک نعمان لنگڑیال نے این اے 149 کا ٹکٹ لینے پر زور دے کر مزید بات چیت کے دروازے بند کر دئیے تھے تا ہم اب پارٹی قیادت نے انھیں راضی کر لیا ہے اور این اے 149 کی بجائے پی پی 202 کا ٹکٹ سعید گجر سے لے کر انھیں دے دیا گیا ہے۔ این اے 149 پر رائے مرتضیٰ پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں