ساہیوال میں عید مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال شہر اور گردونواح میں عیدالفطرکی نماز عید گاہوں اور مساجد میں مذہبی جوش وخروش سے ادا کی گئی۔میونسپل کارپوریشن نے عید گاہوں و مساجد کے ارد گرد اور راستوں میں صفائی‘پانی کاچھڑکاؤ اور چونا وغیرہ لگانے کے بہترین انتظامات کئے جبکہ پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات تھے۔ ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی پلان کے تحت ضلع بھر کی مساجد وعیدگاہوں پر849 پولیس افسران اوراہلکاران ڈیوٹی پرمامورتھے۔عیدگاہوں ومساجد کی سیکورٹی کیلئے واک تھروگیٹس اورمیٹل ڈی ڈیٹکٹر ز کے ذریعے خصوصی چیکنگ کا بندوبست تھا۔ ساہیوال میں مختلف مقامات پر عیدالفطر کی نماز صبح سواچھ بجے سے سواآٹھ بجے کے دوران ادا کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف اکرام نے عید کی نما ز کے موقع پر عید گاہوں‘مساجد اور اہم مقامات کا دورہ کیا اور سکیورٹی کاجائزہ لیا اور تمام انتظامات تسلی بخش ہونے پر اور عیدالفطر پرامن گزرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور پولیس فورس کو شاباش دی اور شہریوں کے تعاون کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں