عید کا تیسرا دن، ساہیوال سمیت ملک بھر میں بارش

ساہیوال(ایس این این )‌عید کے تیسرے روز بھی ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے. جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے. آج ساہیوال، خوشاب، نورپور تھل، دریاخان، ہارون آباد، بہاول پور، چشتیاں، فورٹ عباس، اوچ شریف، ڈونگہ بونگہ، کندیاں، شجاع آباد، سکندر آباد، بہاولنگر میں تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ پشاور میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
تیز بارش سے موسم تو خوشگوار ہو گیا لیکن کچی آبادیوں میں سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کئی علاقوں میں بارش کے بعد بجلی بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں