پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ

ملتان(ایس این این) پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آبادل، ساہیوال، بہاولپور، داجل، خانیوال اور گردونواح میں محسوس کیے گئے جہاں لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز زمین میں 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں