کلثوم نواز کے کمرے میں گھسنے والا مشکوک شخص گرفتار

لندن(ایس این این) لندن کے ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کے کمرے میں مشکوک شخص نے گھسنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو پکڑ لیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں کلثوم نواز جس اسپتال میں داخل ہیں وہاں آج صبح ایک مشتبہ شخص نے ان کے کمرے میں گھسنے کی کوشش کی جس کو وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔حسین نواز کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کسی سے اجازت لیے بغیر کمرے میں گھسا، یہ شخص سیکیورٹی والوں کو بے وقوف بنا کر کمرے میں چلا گیا جب کہ ہم پہلے ہی والدہ کی طبیعت کی وجہ سے پریشان ہیں۔دوسری جانب کلثوم نواز کے کمرے میں گھسنے والے شخص کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے، مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں