ساہیوال، پنجاب بنک سمیت کئی اے ٹی ایم مشینیں خراب

ساہیوال(ایس این این ) عید الفطر آتے ہی ساہیوال کے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب ،شہری خوار، شاپنگ کا مزہ کرکرا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں گزشتہ دو دن سے بیشتر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب ہوچکی ہیں جبکہ بعض مشینیں کرنسی نہ ہونے کے باعث بند ہوچکی ہیں۔اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات کے باوجود کہ عید کے قریب اور عید کے دنوں میں تمام بینک کی اے ٹی ایم مشینیں کام کرنی چاہئیں۔اِس پر عمل نہیں ہورہا ۔پنجاب بنک کی پورے ساہیوال میں صرف 4 اے ٹی ایم مشینیں ہیں جن میں سے لیاقت روڈ‌برانچ کی مشین عید سے قبل بارہا بند رہی. چرچ روڈ کی مشین پر رش رہا تا ہم اس مشین سے رسید نہ ملنے کی شکایات منظر عام پر آتی رہیں. جس سےشہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ اُنہیں شاپنگ کرنے میں دشواری ہورہی ہے ۔اسٹیٹ بینک کو چاہیے کہ متعلقہ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں