ساہیوال، ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں

ساہیوال (ایس این این )ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘موبائل فون ‘طلائی زیورات لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات 86/6-Rمیں ہو ئی جہاں کامران کی ہمشیرہ اور والدہ عید کی شاپنگ کرکے رکشہ پر شام کے وقت واپس جارہی تھی کہ راستے میں3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر رکشہ کو رو ک لیا اور ان سے نقدی ‘موبائل فون اور زیور چھین لیا۔اس دوران ہمسایہ ارشد آگیا جسے مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرارہوگئے۔
دوسری واردات محلہ فیض آباد میں ہو ئی یہاں عدیل عمران اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سودا سلف لیکر گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر رو ک لیا اور خاتون سمیت طلائی زیورات مالیتی1لاکھ40ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔ تیسری واردات الحسیب ٹا?ن میں ہو ئی یہاں محمد اظہر اقبال الحمد پٹرولیم سے موٹرسائیکل پر غلہ منڈی بنک جارہاتھا کہ راستے میں مجاہد عباس وغیرہ 3موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی 7لاکھ39ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

2 تبصرے “ساہیوال، ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں

اپنا تبصرہ بھیجیں