ساہیوال ، مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز کے اوقات

ساہیوال (ایس این این )ساہیوال میں عیدالفطر کے اجتماعات کے لئے علماء کرام نے نماز کے اوقات کااعلان کردیاجس کے مطابق شیخ ظفرعلی اسٹیڈیم میں قاری فضل الرحمن آٹھ بجے ‘چمن زار باغ میں علامہ سیدضیا اللہ شاہ بخاری سات بجے‘جامع مسجد امیر معاویہ سکیم نمبر 3 مولانا شفیع قاسمی آٹھ بجے ‘ مسجد شہداء فریدٹائون میں قاری منظوراحمدطاہر ساڑھے سات بجے‘ یادگارساہیوال میں سیداسامہ بخاری سواسات بجے‘جامعہ علوم شرعیہ ڈاکٹرخالد محمود سات بجے‘بلدیہ گراؤنڈ میں مولانااحمدیارصدیقی آٹھ بجے‘جامعہ رشیدیہ غلہ منڈی مولانا کلیم اللہ رشیدی ساڑھے سات بجے‘ سنہری مسجد گول چکر ڈاکٹرمظہرفرید ساڑھے سات بجے‘جامعہ فریدیہ پیر اظہرفریدشاہ ساڑھے سات بجے ‘مرکزی جامع مسجد عیدگاہ مولانا عبدالباسط سواآٹھ بجے ‘فریدیہ پارک حافظ نعمان ساڑھے سات بجے‘بابری مسجد سوڑی گلی حافظ الیاس بٹ سات بجے‘مسجد قصاباں غلہ منڈی مولانا غلام مصطفی نوری ساڑھے سات بجے ‘مسجد رحمانیہ اہلحدیث لیاقت چوک سیدحذیفہ شاہ بخاری سوا چھ بجے‘ سنٹرل پارک بھٹونگر حافظ ممتازفریدی ساڑھے سات بجے‘ جامع مسجد نور ہائی سٹریٹ قاری بشیراحمد ساڑھے سات بجے‘ گورنمنٹ ہائی سکول ساڑھے چھ بجے‘ مسجد اہلحدیث گلشن علی ہا?سنگ سکیم سیدخذیمہ شاہ بخاری سواسات بجے ‘ مسجد فاروق اعظم سکیم نمبر 3میں قاری زاہد سات بجے اورمسجد قدس اہلحدیث سکیم نمبر 2قاری راشد ساڑھے چھ بجے ، جامع مسجد غوثیہ جہاز گراؤنڈ میں مولانا نوید النبی 8 بجے جبکہ کنعان پارک میں اہل تشیع کے مولانا محمدحسن معصومی آٹھ بجے عیدکی نماز پڑھائینگے۔ساہیوال جمنزیم ہال اسٹیڈیم میں بھی عید الفطر کی نماز صبح 8 بجے ادا کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں