ساہیوال(ایس این این) ملک بھر میں عید کا چاند نظر آنے کی کوئی شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس بنا پر عید 16 جون 2018ء کو ہو گی. محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور ساحلی پٹی میں چاند نظر آنے کا امکان تھا تاہم بلوچستان زونل کمیٹی مولانا انوار الحق حقانی کے مطابق صوبے میں چاند نظر نہیں آیا. صوابی ، پشاور، کاغان، گلگت، کشمیر میں بھی چاندنظر آنے کی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے عیدالفطر 16 جون کو منائی جائے گی. آج کراچی سمیت لاہور، اسلام ، کوئٹہ اور پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوئے۔ذرائع کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے سے کمیٹی کورویت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دوسری جانب ترکی، ملائشیا، انڈونیشیاعرب امارات میں چاند نظر آ گیا ہے ۔ان ممالک میں کل یکم شوال ہو گی اور عید الفطر بھرپور مذہبی جذبے سے منائی جائے گی۔
