عام انتخابات، تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

ساہیوال(ایس این این) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کافیصلہ کرلیا۔پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر امن و امان کی ذمہ داری سنبھالیں گے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل بھی فوج کی نگرانی میں ہو گی، پولنگ اسٹیشنز پرسی سی ٹی وی کیمرےبھی لگائےجائیں گے۔قبل ازیں صرف حساس پولنگ اسٹیشنز پر ہی فوج تعینات کی جاتی تھی. چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کا کہنا ہے کہ امید ہے تمام ادارے عام انتخابات میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں