ساہیوال، ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں‌ناکام

ساہیوال(بیورورپورٹ) عید کا رش، ساہیوال میں ٹریفک جام معمول بن گیا‘ٹریفک عملہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی بجائے صرف چالان پر زور دے کر شہر یوں کو پریشان کر نے لگا‘متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق عید کے دنوں میں رش کے کنٹرول کرنے کیلئے عملہ ٹریفک کی مختلف چوکوں اور مختلف بازاروں میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے لیکن عملہ چوکس ڈیوٹی دینے کی بجائے کرسیوں پر بیٹھا رہتاہے یا شہریوں کی موٹرسائیکلوں اوررکشوں وغیرہ کے چالانوں پر توجہ دیتاہے اور بازاروں میں ٹریفک پھنس رہتی ہے اور عملہ اس طرف توجہ نہیں دیتا۔ شہریوں کو کہنا ہے کہ ٹریفک عملہ کی بازاروں میں اس لئے ڈیوٹی لگائی جاتی ہے کی وہ ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے اقدامات کرے لیکن ان کا ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے اقدام نہ کرنا شہریوں کے ساتھ نا انصافی وظلم ہے جس کے باعث شہری ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں