اسلام آباد(ایس این این) نگراں وزیر داخلہ عمران خان فاونڈیشن کے ممبر نکلے ۔ذرائع کے مطابق نگران وزیر داخلہ اعظم خان کا عمران خان سے قریبی تعلق ہے ۔ وہ عمران خان فاونڈیشن کے ممبر بھی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اعظم خان نے لاہور میں عمران خان فاونڈیشن کے بورڈز آف ڈائریکٹر ز کی میٹنگ میں بھی شرکت کی تھی ۔دوسری جانب نگراں وزر دا خلہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے امدادی کارروائیوں میں مہار ت پر مجھے فاونڈیشن میں شمولیت کی دعوت دی تھی ۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان فاونڈیشن نے رضا کارانہ طور پر دکھی لوگوں کی خدمت کی ہے لیکن 2011کے بعد فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکا ۔اعظم خان نے کہا کہ دیگر خیراتی کاموں میں بھی دکھی انسانیت کے لئے کام کرچکا ہوں ۔
