ساہیوال،لفٹ دینے کے بہانے نوجوان کو لوٹ لیا گیا

ساہیوال (ایس این این) کار میں لفٹ دیکر4 ملزمان نے نوجوان سے نقدی ‘موبائل فون اور طلائی زیورات چھین لئے تفصیلات کے مطابق اویس اقبال بیرون بس اسٹینڈ پر لاہور جانے کیلئے کھڑا تھا کہ اس دوران خلیل احمد وغیرہ 4کار سوار ملزمان نے لفٹ دینے کے بہانے اسے بٹھا لیا اور لاہور کی جانب روانہ ہوگئے جب وہ شرقی بائی پاس پر پہنچے تو ملزمان نے گن پوائنٹ پر کار میں ہی اویس سے نقدی ‘موبائل فون اور طلائی زیورات کل مالیتی 1لاکھ57ہزارروپے چھین لئے اور اسے کار سے اتار کر فرارہو گئے۔چوری کی واردات 112/9-L میں ہو ئی یہاں وسیم وغیرہ 3ملزمان نے محمد علی کے احاطہ مویشیاں سے بکرا و بکری کل مالیتی65ہزارروپے چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں