ساہیوال اورچیچہ وطنی میں 95 اتائی کلینکس سِیل

ساہیوال(ایس این این ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے ساہیوال اور چیچہ وطنی میں عطائی ڈاکٹروں کے 95 کلینک اور لیبارٹریاں سیل کردی ہیں،پی ایچ سی پنجاب کے مینجر مانیٹرنگ محمد شاہنوازخان کے مطابق ساہیوال کے مختلف علاقوں میں 250سے زائد چھاپے مارے گئے اور اس دوران عطائی ڈاکٹروں کے 80کلینک اور لیبارٹریاں سِیل کردی گئیں،اسطرح چیچہ وطنی میں 30سے زائد چھاپوں کے دوران عطائی ڈاکٹروں کی15 کلینک اور لیبارٹریاں سیل کی گئی ہیں،انہوں نے بتایا کہ عطائیت کیخلاف مہم جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں