ساہیوال،ڈکیتی وچوری کی دو مختلف وارداتیں

ساہیوال (ایس این این ) ڈکیتی وچوری کی دو مختلف وارداتیں‘ نامعلوم ونامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی اور لیول کیرا دو ڈبے لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں85/6-Rمیں ہو ئی یہاں لیاقت شاہ اپنے فصل مکئی فروخت کرکے واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں اسلم وغیرہ 4ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے دو لاکھ 90ہزا رروپے نقدی چھین کرفرارہو گئے۔ چوری کی واردات 103/9-Lمیں ہو ئی یہاں تین نامعلوم ملزما ن نے محمد طارق کے زرعی رقبہ سے 2ڈبے لیول کیرا مالیتی 85ہزار روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں