پاکستان بھر میں شب قدر پر ختم قرآں کا اہتمام

ساہیوال (ایس این این ) آج 26 رمضان المبارک کو شب قدر ملک بھر میں انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ساہیوال شہر اور گردو نواح میں مساجد میں ختم قرآن اور جشن نزول قرآن کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ مساجد پر چراغاں کیا گیا۔ صلٰوة التسبیح ادا کی گئی جبکہ شب بیداری کے شرکاءکیلئے سحری کا انتظام کیا گیا تھا۔ نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ علماءکرام نے کہا کہ امت مسلمہ قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی اور نجات حاصل کر سکتی ہے۔ملک بھر کے مسلمان 26 ویں روزے کی شب کو بطور شب قدر مناتے ہیں. احادیث کے مطابق شب قدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں پنہاں‌ہے. اس موقع پر مساجد میں ختم قرآن پاک کے اجتماعات ہوتے ہیں جب کہ حفاظ قرآن بھی عموما تراویح میں اسی شب قرآن مجید ختم کرتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں