پنجاب کا وہ ضلع جہاں(ن) لیگ کا کوئی امیدوار نہیں

جھنگ(ویب ڈیسک)جھنگ کے ووٹرز 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں شیر کے نشان پر مہر نہیں لگا سکیں گے۔25 جولائی کو ہونے والے تمام انتخابات میں جہاں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے وہاں سیاسی پارٹیاں ملک بھر میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے لیے سرگرم ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے جھنگ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کے لیے کسی بھی امیدوار نے درخواست نہ دی ہے اس طرح اب جھنگ میں مسلم لیگ نون کا کوئی بھی امیدار نہیں ہو گا اور جھنگ کے شہری شیر کے نشان پر مہر نہیں لگا سکیں گے۔جھنگ میں قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستیں ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ نون لیگ کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے خالد غنی سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم سمیت دیگر سابق اراکین اسمبلی اپنی جماعت کے ٹکٹ کی بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔یاد رہے عام انتخابات کے لئے آج کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن ہے، ملک بھر سے الیکشن لڑنے والے امیدوار آج فائنل ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں