بنوں، 100 سالہ خاتون بھی الیکشن میں‌حصہ لے گی

بنوں(ایس این این ) بنوں میں ایک 100 سالہ خاتون عام انتخابات میں2 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔100 سالہ حضرت بی بی نے این اے 35 اور پی کے 89 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ریٹرننگ افسر نے اس موقع پر خاتون کی فیس معاف کردی۔حضرت بی بی نے اس موقع پر کہا کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کے مسائل حل کروں گی۔حلقے میں ٹیوب ویل اور سڑکیں تعمیر کراؤں گی ۔واضح رہے کہ حضرت بی بی اس سے قبل بھی 5 مرتبہ انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں