عید سے پہلے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

ساہیوال(ایس این این) نگراں حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا اعلان، حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت91 روپے 96 پیسےمقرر کر دی گئی.اضافے کے اعلان کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 74 روپے 99 پیسےہو گئی ہے. مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 46 پیسے اضافے کے بعد 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نئی قیمتوں‌کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا.پیٹرول ایک روپیہ 70 پیسے مہنگا ہو گیا ہے.اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسےکا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 105روپے 31 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق 11 جون کو رات 12 بجے سے ہوجائے گا اور یہ قیمتیں 30 جون 2018 تک نافذ رہیں گی۔عوامی رائے کے مطابق قیمتوں‌میں اضافے سے عید پر پردیسیوں‌کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں