پی ٹی آئی امیدوار شیخ محمد چوہان کی انتخابی مہم شروع

ساہیوال (ایس این این) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ محمد چوہان نے پی پی 197کاٹکٹ ملنے کے بعد انتخابی مہم کا غیر رسمی آغاز کر دیا ہے۔ ٹکٹ ملنے کے بعد گزشتہ رات وہ اپنی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں سینکڑوں کارکنان اور معززین علاقہ نے ان کا شاندار استقبال کیااور انہیں مبارکباد دی ۔وہاں سے ایک قافلے کی صورت میں پی ٹی آئی راہنماؤں وکارکنوں کے ہمراہ انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور راہنماؤں کے گھروں میں گئے۔ مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کے بغیر کچھ نہیں اور انہیں ساتھ لیکر الیکشن میں حصہ لیں گے جو ناراض ہیں انہیں منانے کیلئے کارکنوں کے ہمراہ ان کے گھر میں جائیں گے اور انہیں راضی کرکے انتخابی مہم میں ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مجھے ٹکٹ دیکر احسان عظیم کیاہے اب وہ سیٹ جیت کر یہ ثابت کردیں گے کہ ان کا فیصلہ درست تھا۔ مجھے ٹکٹ ملنے پر مخالف سیاستدان بوکھلا ہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام مسلم لیگ ن کے قائدین اور دیگر کیطرف سے ملکی خرانے کی لوٹ مار ‘بدمعاشی اور چوری سے تنگ آچکے ہیں اور وہ عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے وہ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں