حرم پاک میں خودکشی کرنے والا پاکستانی نہیں،فرانسیسی تھا

مکّہ مکرمہ(ایس این این)حرمِ پاک میں ایک پاکستانی نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ متوفی کی عمر تقریبا 35 سال ہے. سعودی حکام کے مطابق جمعۃ المبارک کی رات کو عشاء کی نماز کی ادائیگی کے بعد اچانک ایک فرانسیسی باشندہ بالائی منزل سے نیچے کُود گیا۔زمین پرگِرتے ہی اُس کے جسم کی ہڈیاں اور پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ موقع پر موجود ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد متاثرہ شخص کو فوراً قریبی ہسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ سعودی حکام کے مطابق خود کشی کا ارتکاب کرنے والے شخص کا تعلق ابتدا میں پاکستان سے بتایا گیا تھا تاہم اب حتمی معلومات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والا فرانسیسی شہریت کا حامل ہے۔ وہ 18رمضان المبارک کو مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

مدینہ منورہ میں ایک دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوگیا۔ یہاں اسکا قیام عزیزیہ کے ایک ہوٹل میں تھا۔ 5دن بعد اسکی واپسی مقرر تھی۔اسکی عمر 26سال تھی۔ وہ الجزائری نژاد فرانسیسی شہری تھا۔ اسکی نعش کنگ فیصل اسپتال کے سرد خانے میں ہے۔تفتیشی ادارے ابھی تک معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔متوفی خود کشی کی نیت سے مطاف کی بالائی منزل پر گیا اور وہاں موجود آہنی رکاوٹ کو عبور کرنے کے بعد نیچے چھلانگ لگا دی۔ متوفی حرم کے صحن میں جس جگہ گرا وہاں اس وقت کوئی دُوسرا زائر نہیں تھا۔ تاہم ابھی تک خود کشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں