اسلام آباد(ایس این این) تحریک انصاف نے امیدواروں کی جو فہرست جار ی کی ہے اس میں صرف 6 فیصد نوجوانوں کو ٹکٹ دئیے گئے۔ملک بھر میں خواتین کو بھی صرف 8 جنرل نشستوں پر ٹکٹ دیا گیا ۔کے پی کے میں جنرل نشست سے کوئی بھی خاتون امیدوار نہیں۔ تحریک انصا ف نے موروثی سیاست کے خاتمے کی دعویدار رہی ہے۔ اس کے باوجود کئی حلقوں میں ایک خاندان کے افرا کو ٹکٹ دئیے گئے۔ فردوس عاشق اعوان،شہریار آفریدی،شوکت یوسف زئی اور علی محمد سمیت کئی رہنماوں کو نظر انداز کردیا گیا۔ انہیں ٹکٹ جاری نہیں ہوئے۔ اسلام آباد کے حلقے این اے53سے بھی ٹکٹ کے حصول کے لئے کئی امیدوار تھے۔ عمران خان نے اختلافات کے پیش نظر اس نشست سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
