ساہیوال(ایس این این )ضلعی بہبود فنڈ بورڈ ساہیوال کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ہیڈ کوارٹر /سیکرٹری ضلعی بہبو د فنڈ احمد خاور شہزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بہبود فنڈ سے تعلیمی وظائف کی486 کیسز منظور کئے گئے جن میں 2015-16ء کے 9جبکہ 2016-17ء کے 477کیسز شامل ہیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ہیڈ کوارٹر احمد خاور شہزاد نے مذکورہ کیسز اور درخواستوں کی تکمیل ذاتی کاوشوں سے کروائی تھی جس کے چیک بھی دستخط ہو چکے ہیں ، درخواست گزار دفتر اوقات میں اپنا چیک وصول کر سکتے ہیں ، بورڈ میں اب کوئی منظور شدہ کیس یا درخواست زیر التواء نہ ہے ۔
