ساہیوال میں ڈاکو راج، شہری لٹتے رہے

ساہیوال(ایس این این ) ساہیوال میں میں ڈکیتی کی چار وارداتوں میں دس لاکھ 51ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی گئی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شدید زخمی ایک ڈاکو گرفتار۔سول ہسپتال ساہیوال کے ملازم محمد ذاکر کو اسکے گھر کے گیٹ پر چار ڈاکوؤں نے نقدی 6500روپے لوٹ لی اور گھر کا گیٹ کھولنے پر اسکے بھائی اکرم کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ۔کار میں محمد ذاکر رات کو ڈیوٹی کے بعد گھر پہنچا تو چار ڈاکوئوں نے گھر کے گیٹ پر روک لیا ۔پولیس نے ایک ڈاکو اشفاق کو گرفتار کر لیا ۔
فتح شیر کالونی میں ایک بیوپاری محمد سلیم سے تین ڈاکوؤں نے اسلحہ تان کر بلا نمبری مو ٹر سائیکل اور نقدی ایک لاکھ 5ہزار روپے چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔کوٹ فرید خاں میں ایک دوکاندار محمد شاہد کو تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر نقدی 2لاکھ 40ہزار روپے چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے ۔چیچہ وطنی ساہیوال روڈ پر چوک میں ایک دوکاندار احمد سے تین ڈاکوؤں نے چھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔تھانہ یوسف والہ،تھانہ فتح شیرا ور فرید ٹاؤن پولیس نے مقدمات 394,392اور 397 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایک ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں