دوبڑے پی ٹی آئی میں، نثار کے حلقے میں‌(ن) لیگ کا امیدوار

اسلام آباد(ایس این این) سیاسی رہنماوں کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت جاری ہے، دو سابق وزرائے اعظم نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی تیاری پکڑ لی، اعلان جلد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو ٹیلی فون کر کے پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیدی، جسے میر ظفراللہ جمالی نے قبول کرلی ہے۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد سومرو کا بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ۔ چوہدری نثار کے حلقہ انتخاب این اے 63 سے ن لیگی امیدوار سامنے آگیا. ایسی صورت حال میں مسلم لیگ (ن) کا اقتدار میں آنا مشکل ہو گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمد سومرو کے تحریک انصاف سے معاملات طے پاگئے ہیں، باضابطہ شمولیت عمران خان سے ملاقات کے دوران ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں