عیدالفطر کی چھٹیوں کی سمری تیار، اس عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

ساہیوال (ایس این این ) وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے لیے 5 تعطیلات کی سمری تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے لیے 5 چھٹیوں کی سمری تیار کرلی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے 14 جون تا 18 جون کی چھٹیوں کی سمری تیار کی گئی ہے اورآج سمری کی منظوری ملنے کا امکان ہے۔
رواں برس دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جون کو رمضان کا چاند نظرآنے کے امکانات موجود ہیں، شوال کا چاند 14 جون کو پیدا ہوجائے گا جب کہ 14 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔اس لیے عیدالفطر 16 جون کو ہونے کے امکانات روشن ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں