مزدور پلی ساہیوال، دکان پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 12 افراد زخمی

ساہیوال(ایس این این ) مزدور پلی چوک میں شوارما کی ایک دکان میں شوارما کی تیاری کے دوران گیس سلنڈر خوافناک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے. سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی. زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں