ساہیوال، کون کس کے مقابل ہو گا، امیدوار فائنل

ساہیوال( ایس این این) ساہیوال کے 3 قومی اور 7 صوبائی حلقوں کے لیے دو بڑی جماعتوں نے اپنے امیدواروں‌کے ناموں‌کا حتمی اعلان کر دیا ہے. ذرائع کے مطابق این اے 147 کے لیے پی ٹی آئی نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نوریز شکور کوٹکٹ جاری کیا ہے ان کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کےسابق ایم این اے سید عمران احمد شاہ سے ہو گا.

پی ٹی آئی نے این اے 148 کے لیے ملک محمد یار ڈھکو کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ ان کے مقابل مسلم لیگ (ن) سے چوہدری محمد اشرف ہوں گے.

این اے 149 چیچہ وطنی میں پی ٹی آئی کے رائے مرتضیٰ اقبال کا مقابلہ مسلم لیگ(ن) کے چوہدری طفیل جٹ سے ہو گا.

ساہیوال کے 7 صوبائی حلقوں میں سے پی پی 196 میں سجاد ناصر پی ٹی آئی جب کہ خضر حیات کھگہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہیں. پی پی 197 میں رانا آفتاب احمد خان کا مقابلہ سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران سے ہو گا. پی پی 198 میں ملک فیصل ڈھکو کو پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ان کے مقابلے میں ملک ارشد کو سامنے لایا گیا ہے. پی پی 199 میں عمراسحاق پی ٹی آئی جبکہ نوید اسلم لودھی مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہیں. پی پی 200 میں سابق ایم پی اے وحید اصغر ڈوگر پی ٹی آئی کی طرف سے منظر عام پر آئے ہیں ،ان کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے رانا باسط ریاض سے ہو گا.پی پی 201 میں رائے مرتضیٰ اقبال جو ایم این اے کا الیکشن بھی لڑ رہے ہیں حنیف جٹ کا مقابلہ کریں گے. پی پی 201 میں پی ٹی آئی کے چودھری سعید کا مقابلہ سابق ایم این اے منیر ازھر کے بیٹے شاہد منیر ازہر سے ہو گا. یہاں‌دلچسپ صورت حال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹس کی تقسیم پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت حیرت میں مبتلا ہے. مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیچہ وطنی سے حاجی ایوب گروپ کے علاوہ تمام گروپوں کو مطمئین کرنے کی کوشش کی گئی ہے. تاہم ساہیوال میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق بیشتر جگہوں‌پر مسلم لیگ(ن) جیتے گی مگر شہری علاقے پی ٹی آئی کا مرکز بن سکتے ہیں تاہم مسلم لیگ(ن) کے لیے یہ مقابلہ آسان نہیں ہو گا، ان انتخابات میں کئی غیر متوقع نتائج آنے کی بھی توقع ہے. پیپلز پارٹی کی جانب سے ابھی امیدواروں کے نام فائنل نہیں‌کیے گئے÷

اپنا تبصرہ بھیجیں