ساہیوال، مدینہ فوٹو سٹیٹ پر ڈاکے کی ویڈیو

ساہیوال(ایس این این) ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کے بالمقابل مدینہ فوٹو سٹیٹ پر تین ڈاکوئوں نے تین لاکھ روپے کی نقدی،موبائل کارڈ لوٹ لئے اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔مین نور شاہ روڈ پر کوٹ فرید خاں بالمقابل سول ہسپتال مدینہ فوٹو سٹیٹ کا مالک مدثر احمد منگل کی رات 11بجے آرڈر پر فوٹو سٹیٹ کاپیاں کر رہا تھا کہ مو ٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکو آگئے اور پستول دکھا کر نقدی اور موبائل فون کارڈز تین لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔تاہم واقعے کی سی سی ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ ڈاکوؤں نے نقاب پہن رکھی تھی اور وہ اسلحے سے لیس تھے.
دیکھئیے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو

اپنا تبصرہ بھیجیں