عالم دین نعیم المصطفیٰ کے والد قاری یوسف انتقال کر گئے

ساہیوال (بیورورپورٹ)معروف عالم دین خطیب جامعہ مسجد مدینہ قاری نعیم المصطفیٰ اور میئر ساہیوال کے پی اے مسعود احمد مدنی کے والد محترم قاری محمد یوسف رضا آج رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں پیر بخاری قبرستان میں سپرد خا ک کر دیاگیا۔ نما ز جنازہ میں سابق ممبران اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ‘محمدارشد ملک‘ حاجی شیخ محمدچوہان‘میئر ساہیوال اسد خان بلوچ‘ چوہدری ساجد نعیم ہیپی‘ڈاکٹر مفتی مظہر فرید‘قاری منظور احمد طاہر‘مختلف سماجی‘ سیاسی‘مذہبی‘تجارتی‘صحافتی و تعلیمی حلقوں کے علاوہ کارپوریشن ملازمین اورمعززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں