ساہیوال، مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ فائنل، پی ٹی آئی کااعلان کل متوقع

ساہیوال (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی ساہیوال اور دیگر حلقوں‌کے لیے اپنے امیدواروں‌کا اعلان کل کرے گی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 2013 میں منتخب ہونے والے ممبرا ن اسمبلی کوٹکٹ دینے کی پالیسی بنائی ہے‘جس کے تحت این اے147 میں پیر سید عمران احمد شاہ صوبائی حلقہ 196 پی پی میں پیر خضر حیات شاہ کھگہ‘پی پی 197 ملک ندیم کامران‘این اے148 میں چوہدری محمد اشرف‘پی پی 198 محمد ارشد ملک‘پی پی 199 میں نوید اسلم خان لودھی کو ٹکٹ کنفرم ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے قائدین کی پالیسی کے مطابق مذکورہ امیدواروں کو گرین سگنل دیئے گئے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے ابھی تک اپنے امیدواروں کے ٹکٹ کنفرم نہیں کئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کے ٹکٹ کسی وقت بھی کنفرم ہونے کاامکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں