ساہیوال،ڈسٹرکٹ فوڈ‌کنٹرولر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں‌گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ) انٹی کرپشن پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب چھاپہ مارکر 4لاکھ روپے رشو ت لیتے ہوئے ڈی ایف سی ساہیوال کو رنگے ہاتھو ں گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک ساہیوال کا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گذشتہ سال 18-2017 میں غازی آباد سنٹر پر تعینات تھا اور گزشتہ سال کی ایک لاکھ10ہزار بوریاں گندم سٹاک تھیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ساہیوال محمد فیصل شریف نے رانا خالد اکرم کو مذکورہ سنٹر سے تبادلے کا کہا تو رانا خالد اکرم نے انہیں بتایا کہ گزشتہ سکیم کی 1لاکھ20ہزار بوریاں وہاں سٹاک ہیں جس کی دیکھ بھال اس کی ذمہ داری ہے جس پر ضلعی افسر خوراک نے اسے رشوت دینے پر مجبور کیا اور 5لاکھ20ہزارروپے میں معاملہ طے کرکے 4لاکھ روپے مقامی ہوٹل میں افطار کے موقع پر دینے کو کہا۔ اس دوران رانا خالد اکرم نے انٹی کرپشن حکام کو آگاہ کردیا اور انٹی کرپشن سرکل آفیسر تقی عباس اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ حماد رضا کی نگرانی میں فائیو ویز چوک کے قریب چھاپہ مارکر 4لاکھ روپے نقد ی برآمد کرکے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔پولیس تھانہ اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں