اسلام آباد(ایس این این )سابق فوجی نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو قومی خزانے میں جمع کرانے کی گزارش کرتے ہوئے 5 ہزار روپے عطیہ کی رقم بھجوادی۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے مطابق رقم کے ساتھ موصول ہونے والے خط میں لکھا تھا کہ اس رقم کو ملک کا قرضہ اتارنے کے لئے قومی خزانے میں جمع کرادیا جائے۔انہوںنے کہاکہ یہ خط منڈی بہاءالدین کے ریٹائرڈ نائک محمد اسلم کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق کہ یہ خط ظاہر کرتا ہے کہ عوام کو عدلیہ اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پر اعتبار ہے تاہم عطیہ کو محمد اسلم کو واپس کردیا گیا کیونکہ یہ عدلیہ کے اختیار میں نہیں کہ قومی خزانے میں وہ رقم جمع کرائے۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں محمد اسلم کی نیک خواہشات کو سراہا بھی گیا۔
