ساہیوال، جعلی پیر طلائی زیورات لے کر رفو چکر

ساہیوال (ایس این این ) جعلی پیر دم کرنے کے بہانے دھوکہ دہی سے گھر سے طلائی زیورا ت لیکر رفو چکر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 84/5-L میں ایک جعلی پیر محمدعمر اپنے چیلے اور مریدنی کے ہمراہ آیا اور مسجد میں دم درود کرنے لگا۔ اس دوران گاؤں کی خواتین بھی بچوں کو دم درود کرانے لگیں۔ گزشتہ روز محمد یونس کے گھر بھی دم کرنے گیا اور وہاں اپنی مریدنی وغیرہ کے ہمراہ گھر سے طلائی زیورات لیکر رفو چکر ہوگیا۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 380/420 ت پ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں