ساہیوال، شہری علاقوں میں برف کے کارخانے وبالِ جان

ساہیوال (بیورورپورٹ) رہائشی آبادیوں میں برف والے کارخانے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے‘ ایمونیا گیس خارج ہونے سے مکین دمہ اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے‘ محکمہ ماحولیا ت خاموش تماشائی‘ کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے مختلف علاقوں غلہ منڈی‘ بھٹونگر ودیگر رہائشی کالونیوں میں برف والے کارخانے مکینوں کیلئے درد سربن گئے ہیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ برف والے کارخانوں سے ایمونیا گیس خار ج ہونے سے ان کو گھروں میں سانس لینا بھی محال ہوجاتاہے اور دم گھٹنے سے وہ دمہ اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ مذکورہ کارخانوں سے جب برف کیلئے وہیکلز موٹرسائیکل رکشہ‘ٹرالی ودیگر گاڑیاں بر ف لینے آتی ہیں تو ان کا شور و زہریلا دھواں بھی رہائشیوں کیلئے مشکلات کھڑی کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ رہائشی کالونیوں میں کارخانے بنانے پر سخت پابندی عائد ہے اس کے باوجود محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت سے کارخانے چل رہے۔ مکینوں نے کمشنر اورڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں