ساہیوال اور چیچہ وطنی میں(ن) لیگ کے امیدواروں‌کا اعلان

چیچہ وطنی(اویس سکندر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے چیچہ وطنی سے اپنے امیدواران کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری زاہد کے عزیز حاجی ایوب کو نظر انداز کرتے ہوئے این اے 149 سے 2013 میں فتح یا ب ہونے والے طفیل جٹ کو ٹکٹ دیا گیا ہے.ان کے بھائی اور سابق ایم پی اے ارشد جٹ کو ٹکٹ جاری نہیں‌کیا گیا جب کہ پی پی 201 سے حنیف جٹ کو ٹکٹ جاری کیے جانے کی اطلاعات ہیں. پی پی 202 سے حاجی منیر ازہر کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق ساہیوال سے چوہدر ی محمد اشرف کو این اے 148 اور سید عمران احمد شاہ کو این اے 147 کا ٹکٹ دینے کا عندیہ ظاہر کیا گیا ہے. سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ، چوہدری ارشد اپنی اپنی صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں