پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بارش

لاہور(ایس این این) لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم اورگردونواح میں شدید آندھی اور بارش،کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا،لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع.شیخوپورہ میں چھت، دیوار اوردرخت گرنےسے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوبچوں سے سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے، لیسکوکے 300سے زائد فیڈر بندز ہونے سے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ آج لاہورمیں دن میں شدید گرمی اور لو، شام کو افطار سے کچھ دیر پہلے شدید آندھی اور گہرےبادل، شام ڈھلنے سے پہلے ہی گھُپ اندھیرا چھا گیا۔لاہورمیں گرمی کا زور ٹوٹنے سے روزے داروں کے چہرے کھل اٹھے۔
شدید آندھی سے شیخوپورہ میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے، غازی آباد لاہور میں دیوار گرنے سے دوبچے زخمی اور فردوس مارکیٹ میں درخت گرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، مال روڈ پر بھی ایک درخت گاڑی پر آ گرا۔ساہیوال، اوکاڑہ ، بہاول نگر، چشتیاں، حاصل پور، چیچہ وطنی میں بھی آندھی سے موسم گرد آلود ہو گیا.محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کی رفتار 102کلو میٹر فی گھنٹہ تھی ، بدھ اور جمعرات کو بھی آ ندھی کےساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکا ن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں