ساہیوال، لینڈ‌ریکارڈ سنٹر میں فری فون بوتھ قائم

ساہیوال (بیورورپورٹ) لینڈ ریکارڈ آفیسر ثمن خان نے کہاہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے فری ٹیلیفون بوتھ کا اجراء کردیاہے جس سے اراضی ریکارڈ سنٹر میں آنیوالے سائلین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیاجائے گا۔ ایک ملاقات میں انہوں نے کہاکہ ٹیلی فون بوتھ کا ڈائریکٹ رابطہ ہیڈ آفس لاہور سے ہوگا سائلین کا جو بھی مسئلہ ہوگا اسے فوری حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شدید گرمی میں سنٹر میں فرد کے حصول‘وراثتی انتقال کیلئے آنیوالے سائلین کو ائیرکنڈیشنڈکی سہولت دی جارہی ہے اور باہر ٹوکن کے حصول کیلئے بیٹھنے والے سائلین کیلئے بھی چھاؤں اور پنکھوں کا بندوبست کیا گیاہے۔ اراضی ریکارڈ سنٹر پر سائلین کو مزید ریلیف دینے کیلئے افسران وعملہ کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ میں کرپشن کی شکایات کا نہ ہونا ادارہ کی کامیابی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں