گورنمنٹ کالج کے پروفیسر ودود طارق ریٹائر ہو گئے

ساہیوال (ایس این این )گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں تعینات اردو کے پروفیسر ودود طارق نوید اپنی ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے۔ان کی ریٹائرمنٹ پر کالج پرنسپل پروفیسر اخلاق حسین نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا ۔اس موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر نور الحق اور ڈائریکر سپورٹس نصیر احمد بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ پروفیسر ودود طارق نوید 32سال سروس کے بعد گریڈ 20میں بحیثیت پروفیسر ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں