ساہیوال:‌گرمی کی شدت سے 2 افراد جاں بحق

ساہیوال(ایس این این ) ساہیوال میں گر می شدید لہر کے سبب دو افراد جاں بحق ہو گئے درجنوں کو سول ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جن میں دو کی حالت نازک ہے ۔شدید گر می کے سبب طارق بن زیاد کالونی کے خرم سلیم 22سالہ اور چیچہ وطنی کے مہمان آئے ہوئے سجاد نذیر 36سالہ کو گر می کے سبب بے ہو شی کی حالت میں سول ہسپتال ایمر جنسی لایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے ۔جبکہ دو افراد عظیم اور اقبال کی حالت نازک ہے۔گر می کے سبب برف فروشوں نے روزے کی افطاری کے وقت برف کے ریٹ بڑھا دئے ہیں برف 10روپے کلو مقررہ ریٹ کی بجائے 100روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے ۔ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔شہریوں نے حکومت پنجاب سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں