ویٹرنری اہل کاروں میں موٹر سائیکلز تقسیم

ساہیوال (ایس این این ) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ لایئوسٹاک کسانوں کومفت ویٹرنری سروسز انکی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے عمل پیرا ہے۔یہ بات انہو ں نے نئے بھرتی ہونے والے ویٹرنری اسسٹنٹس اور اے آئی ٹیکنیشنز میں محکمہ لائیوسٹاک کی نئی موٹر سائیکلز کی چابیاں تقسیم کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر اور محکمہ کے ملازمین کثیر تعدادمیں موجود تھے۔ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ضلع ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر نے کہا کہ آج محکمہ لائیوسٹاک کی سرگرمیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب نیت خدمت کی ہو تو منزلیں خود بخود قدم چومتی ہیں اور آج یہی وجہ ہے کہ ہمارا کسان محکمہ لایئوسٹاک کی سہولیات سے مطمئن ہے اور انشاء اللہ ہمارا مستقبل روشن ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر اسامہ حسن انچارج موبائل ٹریننگ سکول بس نے نئے بھرتی ہونے والے ویٹرنری سٹاف کو محکمانہ سرگرمیوں کے بارے میں بتایااور سبق آموز ویڈیوز دکھائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں